پرائم منسٹرز یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم


(PMYB&ALS) جسے پہلے وزیراعظم کی کامیاب جوان یوتھ انٹرپرینیورشپ اسکیم (PMKJ-YES) کے نام سے جانا جاتا تھا کو نظر ثانی شدہ خصوصیات کے ساتھ دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ تمام اہل افراد https://pmyp.gov.pk/ پر جا کر قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

تفصیلات خصوصیات
اہلیت کا معیار

کمپیوٹر ائزقومی شناختی کارڈ رکھنے والے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی شہری اور کاروباری صلاحیت کے حامل افراد

آئی ٹی/ای کامرس کے کاروبار کیلئے کم از کم عمر کی حد 18 سال ، تعلیم میٹرک یا مساوی تعلیم مطلوب ہے۔

عمر کی بالائی حد کی شرط افراد اور اکیلے مالکان پر لاگوہوتی ہے شراکت داریوں اور کمپنیوں سمیت کاروبار کی دیگر تمام اقسام کے معاملے میں، مالکان، شراکت داروں یا ڈائر یکٹرز میں سے صرف ایک کادرج بالابیان کردہ عمر کے دائرے میں ہونا ضروری ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (اسٹارٹ اپ اور موجودہ کاروبار) جونوجوانوں کی ملکیت ہیں مذکورہ بالا عمر کی حد کے مطابق بھی اہل ہیں۔

زراعت کے معاملے میں، کاشتکاروں کے درجے بندی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی "اشاراتی کریڈٹ کی حد ود اور ایگریکلچر فنانسنگ 2020 کے لیے اہل اشیاء" کے مطابق لاگوہو گی۔ (جو کہا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے)

قرض کی حد

ادرجہ دوم (Tier 2) 5 لاکھ روپے سے زائد 15 لاکھ روپے تک

درجہ سوم(Tier 3) 15اکھ روپے سے زائد 75لاکھ روپے تک

قرض کی قسم

ٹرم لون یا وورکنگ کیپیٹل لون بشمول مشینری کی لیز یا فننانسنگ اور تجارتی استعمال کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیاں۔ سول ورکس کے لیے کل فنانسنگ کی حد کا 65 فیصد تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ زراعت کے لیے پیداواری اور ترقیاتی قرضے اہل ہیں

قرض کی مدت

طویل مدتی / ترقیاتی قرضوں کے لیے زیادہ سے زیادہ 8 سال تک، ایک سال کی اضافی رعایتی مدت کے ساتھ ( کیس ٹو کیس کی بنیاد پر بینکوں کی پالیسی سے مشروط ) T2 اور T3 کے تحت ورکنگ کیپیٹل/ پیداواری قرضوں کے لیے ،مدت 5 سال تک ہو گی۔

صارف کی سرمایہ کاری

نئے کاروبار کے لیے
درجہ دوم 10:90
درجہ سوم 20:80
موجودہ کاروبار کے لیے کوئی نہیں

مارک اپ کی شرح

٪5 درجہ دوم (Tier 2)
٪7 درجہ سوم(Tier 3)

درکار سیکورٹی

درجہ دوم: یہ ایک کلین لون ہے۔ یہ صرف قرض لینے والے کی ضمانت سے محفوظ ہے۔
درجہ سوم: بنک کی پالیسی کے مطابق۔

قرضوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد

ایک صارف زیادہ سے زیادہ دو قرض (بشمول ایک طویل مدتی اور ایک مختصرمدت کا قرض)حاصل کر سکتا ہے جو کہ قرض کی مجموعی مالیاتی حد 75 لاکھ روپے تک ہوں

اقتصادی شعبے اور مصنوعات

تمام شعبے اور مصنوعات۔ مزید برآں، زراعت کے معاملے میں، تمام فصلی اور غیر فصلی شعبے(بشمول فصل کی پیداوار، مویشی، پولٹری، ماہی پروری، ڈیری وغیرہ) بھی اہل ہے۔

جغرافیائی تقسیم

پورا پاکستان

پروسیسنگ فیس

پروسیسنگ فیس: روپے 100
دیگر چارجز: خرچ شدہ اصل رقم

یہ صفحہ 19 اکتوبر , 2023 9:50 AM کو آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کیا گیا۔
اوپر